۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
افغانستان

حوزہ/ ہر سال ہزاروں افغان شہری اربعین کے موقع پر عراق میں پیدل مارچ میں حصہ لیتے تھے، لیکن اس سال سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ملک کی صورتحال کی وجہ سے ، لوگوں کو موقع نہیں مل سکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال ہزاروں افغان شہری اربعین کے موقع پر عراق میں پیدل مارچ میں حصہ لیتے تھے، لیکن اس سال سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ملک کی صورتحال کی وجہ سے ، لوگوں کو موقع نہیں مل سکا۔

افغان نوجوان کہنا ہے کہ میں اس سال اربعین پر پیدل مارچ میں شامل ہونا چاہتا تھا کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے اٹھائے گئے ہر قدم پر ایک نیک نیکی انسان کے اعمال میں لکھے جاتے ہیں۔۔

 یہ نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہر شیعہ کی خواہش ہے کہ اس دنیا سے جانے سے پہلے کم از کم ایک موقع امام حسین کی پیادہ روی زیارت کا ملے۔ اسی بنا پر آج چہلم کے موقع پر افغانستان کی مساجد اور امام بارگاہوں میں حسینی عاشقوں کا اجتماع تھا۔

افغان بزرگ کا کہنا تھا کہ امسال ہمارے افغان سماج کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اگر محرم اور صفر کی مجلس و جلوس اور عزاداری کی بات کی جائے تو بہت اچھے طریقے منعقد ہوئی۔ آج خود محسوس کر سکتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا پروگرام بہت اچھے طریقے سے کیا گیا تھا۔امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں نوحہ و ماتم کا خاص اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے اربعین کے موقع پر کربلا اور عاشور کے اہداف کو اجاگر کیا و کربلا اور امام حسین کی یاد کو زندہ رکھنے کی جدوجہد میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور امام سجاد علیہ السلام کے کردار کو سنایا۔ اربعین کے تمام ہی پروگرام کو بہت ہی شاندار انداز میں اہتمام کیا گیا۔ اس سال اربعین کا پروگرام دارالحکومت کابل اور دیگر مقامات پر امام بارگاہوں اور مساجد میں منعقد ہوا۔

امام حسین (ع) کا چہلم اور افغانستان کے حالات؛ دارالحکومت کابل میں گونجے یا حسین کے نعرے، پورے ملک مجلس و ماتم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .